Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 128 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن


جس خاندان کو اللہ برکت دیتا ہے

1 زیارت کا گیت۔ مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔

2 یقیناً تُو اپنی محنت کا پھل کھائے گا۔ مبارک ہو، کیونکہ تُو کامیاب ہو گا۔

3 گھر میں تیری بیوی انگور کی پھل دار بیل کی مانند ہو گی، اور تیرے بیٹے میز کے ارد گرد بیٹھ کر زیتون کی تازہ شاخوں کی مانند ہوں گے۔

4 جو آدمی رب کا خوف مانے اُسے ایسی ہی برکت ملے گی۔

5 رب تجھے کوہِ صیون سے برکت دے۔ وہ کرے کہ تُو جیتے جی یروشلم کی خوش حالی دیکھے،

6 کہ تُو اپنے پوتوں نواسوں کو بھی دیکھے۔ اسرائیل کی سلامتی ہو!

Copyright © 2019 Urdu Geo Version. CC-BY-NC-ND

eBible.org
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات