Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 124 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن


مصیبت میں اللہ ہمارا سہارا ہے

1 اسرائیل کہے، ”اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا،

2 اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا جب لوگ ہمارے خلاف اُٹھے

3 اور آگ بگولا ہو کر اپنا پورا غصہ ہم پر اُتارا، تو وہ ہمیں زندہ ہڑپ کر لیتے۔

4 پھر سیلاب ہم پر ٹوٹ پڑتا، ندی کا تیز دھارا ہم پر غالب آ جاتا

5 اور متلاطم پانی ہم پر سے گزر جاتا۔“

6 رب کی حمد ہو جس نے ہمیں اُن کے دانتوں کے حوالے نہ کیا، ورنہ وہ ہمیں پھاڑ کھاتے۔

7 ہماری جان اُس چڑیا کی طرح چھوٹ گئی ہے جو چڑی مار کے پھندے سے نکل کر اُڑ گئی ہے۔ پھندا ٹوٹ گیا ہے، اور ہم بچ نکلے ہیں۔

8 رب کا نام، ہاں اُسی کا نام ہمارا سہارا ہے جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔

Copyright © 2019 Urdu Geo Version. CC-BY-NC-ND

eBible.org
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات