Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 97 - کِتابِ مُقادّس


خُدا سب سے اعلیٰ فرمانروا ہے

1 خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمِین شادمان ہو۔ بے شُمار جزِیرے خُوشی منائیں۔

2 بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔ صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔

3 آگ اُس کے آگے آگے چلتی ہے اور چاروں طرف اُس کے مُخالِفوں کو بھسم کر دیتی ہے۔

4 اُس کی بِجلیوں نے جہان کو رَوشن کر دِیا۔ زمِین نے دیکھا اور کانپ گئی۔

5 خُداوند کے حضُور پہاڑ موم کی طرح پِگھل گئے۔ یعنی ساری زمِین کے خُداوند کے حضُور۔

6 آسمان اُس کی صداقت ظاہِر کرتا ہے۔ سب قَوموں نے اُس کا جلال دیکھا ہے۔

7 کُھدی ہُوئی مُورتوں کے سب پُوجنے والے جو بُتوں پر فخر کرتے ہیں شرمِندہ ہوں۔ اَے معبُودو! سب اُس کو سِجدہ کرو۔

8 اَے خُداوند! صِیُّون نے سُنا اور خُوش ہُوئی اور یہُوداؔہ کی بیٹیاں تیرے احکام سے شادمان ہُوئِیں۔

9 کیونکہ اَے خُداوند! تُو تمام زمِین پر بُلند و بالا ہے۔ تُو سب معبُودوں سے نِہایت اعلیٰ ہے۔

10 اَے خُداوند سے مُحبّت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو۔ وہ اپنے مُقدّسوں کی جانوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔ وہ اُن کو شرِیروں کے ہاتھ سے چُھڑاتا ہے۔

11 صادِقوں کے لِئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لِئے خُوشی۔

12 اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہو اور اُس کے پاک نام کا شُکر کرو۔

Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

Pakistan Bible Society
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات