زبور 82 - کِتابِ مُقادّسآسف کا مزمُور۔خُدا سب سے اعلےٰ فرمانروا ہے 1 خُدا کی جماعت میں خُدا مَوجُود ہے۔ وہ اِلہٰوں کے درمیان عدالت کرتا ہے۔ 2 تُم کب تک بے اِنصافی سے عدالت کرو گے اور شرِیروں کی طرف داری کرو گے؟ (سِلاہ) 3 غرِیب اور یتِیم کا اِنصاف کرو۔ غم زدہ اور مُفلِس کے ساتھ اِنصاف سے پیش آؤ۔ 4 غرِیب اور مُحتاج کو بچاؤ۔ شرِیروں کے ہاتھ سے اُن کو چُھڑاؤ۔ 5 وہ نہ تو کُچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ وہ اندھیرے میں اِدھر اُدھر چلتے ہیں۔ زمِین کی سب بُنیادیں ہل گئی ہیں۔ 6 مَیں نے کہا تھا کہ تُم اِلہٰ ہو اور تُم سب حق تعالیٰ کے فرزند ہو۔ 7 تَو بھی تُم آدمِیوں کی طرح مَرو گے اور اُمرا میں سے کِسی کی طرح گِر جاؤ گے۔ 8 اَے خُدا! اُٹھ۔ زمِین کی عدالت کر۔ کیونکہ تُو ہی سب قَوموں کا مالِک ہو گا۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society