Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 8 - کِتابِ مُقادّس


مِیر مُغنّی کے لِئے گِتّیت کے سُر پر داؤُد کا مزمُور۔


خُدا کی تمجِید اور اِنسان کا وقار

1 اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے! تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔

2 تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کر دے۔

3 جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں

4 تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟

5 کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہے اور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے۔

6 تُو نے اُسے اپنی دست کاری پر تسلُّط بخشا ہے۔ تُو نے سب کُچھ اُس کے قدموں کے نِیچے کر دِیا ہے۔

7 سب بھیڑ بکرِیاں گائے بَیل بلکہ سب جنگلی جانُور

8 ہوا کے پرِندے اور سمُندر کی مچھلِیاں اور جو کُچھ سمُندروں کے راستوں میں چلتا پِھرتا ہے۔

9 اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے؟

Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

Pakistan Bible Society
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات