زبور 47 - کِتابِ مُقادّسمِیر مُغنّی کے لِئے بنی قورح کا مزمُور۔سب سے اعلیٰ فرمانروا 1 اَے سب اُمّتو! تالِیاں بجاؤ۔ خُدا کے لِئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔ 2 کیونکہ خُداوند تعالیٰ مُہِیب ہے۔ وہ تمام رُویِ زمِین کا شہنشاہ ہے۔ 3 وہ اُمّتوں کو ہمارے سامنے زیر کرے گا اور قَومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائیں گی۔ 4 وہ ہمارے لِئے ہماری مِیراث کو چُنے گا۔ جو اُس کے محبُوب یعقُوب کی حشمت ہے۔ (سِلاہ) 5 خُدا نے بُلند آواز کے ساتھ۔ خُداوند نے نرسِنگے کی آواز کے ساتھ صعُود فرمایا۔ 6 مدح سرائی کرو۔ خُدا کی مدح سرائی کرو۔ مدح سرائی کرو۔ ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو۔ 7 کیونکہ خُدا ساری زمِین کا بادشاہ ہے۔ عقل سے مدح سرائی کرو۔ 8 خُدا قَوموں پر سلطنت کرتا ہے۔ خُدا اپنے مُقدّس تخت پر بَیٹھا ہے۔ 9 اُمّتوں کے سردار اِکٹّھے ہُوئے ہیں تاکہ ابرہامؔ کے خُدا کی اُمّت بن جائیں کیونکہ زمِین کی سِپریں خُدا کی ہیں۔ وہ نہایت بُلند ہے۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society