Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 20 - کِتابِ مُقادّس


مِیر مُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔


فتح یابی کے لِئے دُعا

1 مُصِیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے۔ یعقُوبؔ کے خُدا کا نام تُجھے بُلندی پر قائِم کرے!

2 وہ مَقدِس سے تیرے لِئے کُمک بھیجے اور صِیُّون سے تُجھے تقوِیت بخشے!

3 وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھّے اور تیری سوختنی قُربانی کو قبُول کرے! (سِلاہ)

4 وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائے اور تیری سب مشوَرت پُوری کرے!

5 ہم تیری نجات پر شادیانہ بجائیں گے اور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑے کریں گے۔ خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے!

6 اب مَیں جان گیا کہ خُداوند اپنے ممسُوح کو بچا لیتا ہے۔ وہ اپنے دہنے ہاتھ کی نجات بخش قُوّت سے اپنے مُقدّس آسمان پر سے اُسے جواب دے گا۔

7 کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔

8 وہ تو جُھکے اور گِر پڑے پر ہم اُٹھے اور سیدھے کھڑے ہیں۔

9 اَے خُداوند! بچا لے۔ جِس دِن ہم پُکاریں تو بادشاہ ہمیں جواب دے۔

Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

Pakistan Bible Society
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات