Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 150 - کِتابِ مُقادّس


خُداوند کی حمد کرو

1 خُداوند کی حمد کرو۔ تُم خُدا کے مَقدِس میں اُس کی حمد کرو۔ اُس کی قُدرت کے فلک پر اُس کی حمد کرو۔

2 اُس کی قُدرت کے کاموں کے سبب سے اُس کی حمد کرو۔ اُس کی بڑی عظمت کے مُطابِق اُس کی حمد کرو۔

3 نرسِنگے کی آواز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ بربط اور سِتار پر اُس کی حمد کرو۔

4 دَف بجاتے اور ناچتے ہُوئے اُس کی حمد کرو۔ تاردار سازوں اور بانسلی کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔

5 بُلند آواز جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ زور سے جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔

6 ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرے خُداوند کی حمد کرو۔

Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

Pakistan Bible Society
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات