زبور 14 - کِتابِ مُقادّسمِیر مُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔اِنسان کی بدخَصلتی 1 احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ 2 خُداوند نے آسمان پر سے بنی آدمؔ پر نِگاہ کی تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔ 3 وہ سب کے سب گُمراہ ہُوئے۔ وہ باہم نجِس ہو گئے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔ 4 کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیں جو میرے لوگوں کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے روٹی اور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟ 5 وہاں اُن پر بڑا خَوف چھا گیا کیونکہ خُدا صادِق پُشت کے ساتھ ہے۔ 6 تُم غرِیب کی مشوَرت کی ہنسی اُڑاتے ہو۔ اِس لِئے کہ خُداوند اُس کی پناہ ہے 7 کاش کہ اِسرائیلؔ کی نجات صِیُّون میں سے ہوتی! جب خُداوند اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لائے گا تو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society