Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 137 - کِتابِ مُقادّس


اسِیر اِسرائیلیوں کا نَوحہ

1 ہم بابل کی ندیوں پر بَیٹھے اور صِیُّون کو یاد کر کے روئے۔

2 وہاں بید کے درختوں پر اُن کے وسط میں ہم نے اپنی سِتاروں کو ٹانگ دِیا۔

3 کیونکہ وہاں ہم کو اسِیر کرنے والوں نے گِیت گانے کا حُکم دِیا اور تباہ کرنے والوں نے خُوشی کرنے کا اور کہا صِیُّون کے گِیتوں میں سے ہم کو کوئی گِیت سناؤ۔

4 ہم پردیس میں خُداوند کا گِیت کَیسے گائیں؟

5 اَے یروشلِیم! اگر مَیں تُجھے بُھولُوں تو میرا دہنا ہاتھ اپنا ہُنر بُھول جائے۔

6 اگر مَیں تُجھے یاد نہ رکھُّوں اگر میں یروشلِیم کو اپنی بڑی سے بڑی خُوشی پر ترجِیح نہ دُوں تو میری زُبان میرے تالُو سے چِپک جائے۔

7 اَے خُداوند! یروشلِیم کے دِن کو بنی ادُوم کے خِلاف یاد کر جو کہتے تھے اِسے ڈھا دو۔ اِسے بُنیاد تک ڈھا دو۔

8 اَے بابل کی بیٹی! جو ہلاک ہونے والی ہے وہ مُبارک ہو گا جو تُجھے اُس سلُوک کا جو تُو نے ہم سے کِیا بدلہ دے

9 وہ مُبارک ہو گا جو تیرے بچّوں کو لے کر چٹان پر پٹک دے۔

Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

Pakistan Bible Society
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات