زبور 131 - کِتابِ مُقادّسمعلوت یعنی ہَیکل کی زِیارت کا گِیت۔ داؤُد کا۔حلِیمی سے توکُّل رکھنے کی دُعا 1 اَے خُداوند! میرا دِل مغرُور نہیں اور مَیں بُلند نظر نہیں ہُوں نہ مُجھے بڑے بڑے مُعاملوں سے کوئی سروکار ہے نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہیں۔ 2 یقِیناً مَیں نے اپنے دِل کو تسکِین دے کر مُطمِئن کر دِیا ہے۔ میرا دِل مُجھ میں دُودھ چُھڑائے ہُوئے بچّے کی مانِند ہے۔ ہاں جَیسے دُودھ چُھڑایا ہُؤا بچّہ ماں کی گود میں۔ 3 اَے اِسرائیل! اب سے ابد تک خُداوند پر اِعتماد کر۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society