زبور 13 - کِتابِ مُقادّسمِیر مُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔مدد کے لِئے دُعا 1 اَے خُداوند کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا؟ تُو کب تک اپنا چہرہ مُجھ سے چِھپائے رکھّے گا؟ 2 کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوں اور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟ 3 اَے خُداوند میرے خُدا! میری طرف توجُّہ کر اور مُجھے جواب دے۔ میری آنکھیں روشن کر۔ اَیسا نہ ہو کہ مُجھے مَوت کی نِیند آ جائے۔ 4 اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے کہ مَیں اِس پر غالِب آ گیا۔ نہ ہو کہ جب مَیں جُنبِش کھاؤُں تو میرے مخالِف خُوش ہوں۔ 5 لیکن مَیں نے تُو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے۔ میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔ 6 مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گا کیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society