زبور 127 - کِتابِ مُقادّسمعلوت یعنی ہَیکل کی زِیارت کا گِیت۔ سُلیمان کا۔خُدا کی شفقت کے لِئے حمد و ثنا 1 اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔ اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔ 2 تُمہارے لِئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مشقّت کی روٹی کھانا عبث ہے کیونکہ وہ اپنے محبُوب کو تو نِیند ہی میں دے دیتا ہے۔ 3 دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہے اور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔ 4 جوانی کے فرزند اَیسے ہیں جَیسے زبردست کے ہاتھ میں تِیر۔ 5 خُوش نصِیب ہے وہ آدمی جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہے۔ جب وہ اپنے دُشمنوں سے پھاٹک پر باتیں کریں گے تو شرمِندہ نہ ہوں گے۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society