زبور 124 - کِتابِ مُقادّسمعلوت یعنی ہَیکل کی زِیارت کا گِیت۔ داؤُد کا۔خُدا اپنے لوگوں کی پناہ 1 اب اِسرائیل یُوں کہے۔ اگر خُداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔ 2 اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتا جب لوگ ہمارے خِلاف اُٹھے 3 تو جب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا تھا وہ ہم کو جِیتا ہی نِگل جاتے۔ 4 اُس وقت پانی ہم کو ڈبو دیتا اور سَیلاب ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔ 5 اُس وقت مَوجزن پانی ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔ 6 خُداوند مُبارک ہو۔ جِس نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دِیا۔ 7 ہماری جان چِڑیا کی مانِند چِڑیماروں کے جال سے بچ نِکلی۔ جال تو ٹُوٹ گیا اور ہم بچ نِکلے۔ 8 ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society