زبور 122 - کِتابِ مُقادّسمعلوت یعنی ہَیکل کی زِیارت کا گِیت۔ داؤُد کا۔یروشلیِم کی تعرِیف و تَوصیِف 1 مَیں خُوش ہُؤا جب وہ مُجھ سے کہنے لگے آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔ 2 اَے یروشلِیم! ہمارے قدم تیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں۔ 3 اَے یروشلِیم! تُو اَیسے شہر کی مانِند ہے جو گُنجان بنا ہو۔ 4 جہاں قبِیلے یعنی خُداوند کے قبِیلے اِسرائیل کی شہادت کے لِئے خُداوند کے نام کا شُکر کرنے کو جاتے ہیں۔ 5 کیونکہ وہاں عدالت کے تخت یعنی داؤُد کے خاندان کے تخت قائِم ہیں۔ 6 یروشلِیم کی سلامتی کی دُعا کرو۔ وہ جو تُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں اِقبال مند ہوں گے۔ 7 تیری فصِیل کے اندر سلامتی اور تیرے محلّوں میں اِقبال مندی ہو۔ 8 مَیں اپنے بھائیوں اور دوستوں کی خاطِر اب کہُوں گا تُجھ میں سلامتی رہے۔ 9 خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی خاطِر مَیں تیری بھلائی کا طالِب رہُوں گا۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society