زبور 113 - کِتابِ مُقادّسخُداوند کی شفقت کی تعرِیف اور ثنا 1 خُداوند کی حمد کرو۔ اَے خُداوند کے بندو! حمد کرو۔ خُداوند کے نام کی حمد کرو۔ 2 اب سے ابد تک خُداوند کا نام مُبارک ہو! 3 آفتاب کے طلُوع سے غرُوب تک خُداوند کے نام کی حمد ہو۔ 4 خُداوند سب قَوموں پر بُلند و بالا ہے۔ اُس کا جلال آسمان سے برتر ہے۔ 5 خُداوند ہمارے خُدا کی مانِند کَون ہے جو عالمِ بالا پر تخت نشِین ہے 6 جو فروتنی سے آسمان و زمِین پر نظر کرتا ہے؟ 7 وہ مِسکِین کو خاک سے اور مُحتاج کو مزبلہ پر سے اُٹھا لیتا ہے 8 تاکہ اُسے اُمرا کے ساتھ یعنی اپنی قَوم کے اُمرا کے ساتھ بِٹھائے۔ 9 وہ بانجھ کا گھر بساتا ہے اور اُسے بچّوں والی بنا کر دِل شاد کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society