زبور 100 - کِتابِ مُقادّسشُکرگُذاری کا مزمُور۔حمد و سِتایش کا گِیت 1 اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔ 2 خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔ گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔ 3 جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔ اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔ 4 شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میں اور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں داخِل ہو۔ اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔ 5 کیونکہ خُداوند بھلا ہے۔ اُس کی شفقت ابدی ہے اور اُس کی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔ |
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.
Pakistan Bible Society