Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

یشوع 19 - کِتابِ مُقادّس


عِلاقہ جو شمعُون کے قبِیلہ کو دِیا گیا

1 اور دُوسرا قُرعہ شِمعُوؔن کے نام پر بنی شمعُون کے قبِیلہ کے واسطے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث بنی یہُوداؔہ کی مِیراث کے درمِیان تھی۔

2 اور اُن کی مِیراث میں بیرسِبع یا سبع تھا اور مولادؔہ۔

3 اور حصارسعوؔل اور بالاؔہ اور عضم۔

4 اور التولد اور بتُول اور حُرمہ۔

5 اور صِقلاج اور بَیت مرکبوؔت اور حصار سُوسہ۔

6 اور بَیت لِباؤؔت اور ساروحن۔ یہ تیرہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

7 عَین اور رِمّون اور عتر اور عسن۔ یہ چار شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

8 اور وہ سب گاؤں بھی اِن کے تھے جو اِن شہروں کے آس پاس بعلات بیر یعنی جنُوب کے رامہ تک ہیں۔ بنی شمعُون کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ ٹھہری۔

9 بنی یہُوداؔہ کی مِلکِیّت میں سے بنی شمعُون کی مِیراث لی گئی کیونکہ بنی یہُوداؔہ کا حِصّہ اُن کے واسطے بُہت زِیادہ تھا۔ اِس لِئے بنی شمعُون کو اُن کی مِیراث کے درمِیان مِیراث مِلی۔


عِلاقہ جو زبُولُون کے قبِیلہ کو دِیا گیا

10 اور تِیسرا قُرعہ بنی زبُولُون کا اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث کی حد سارِید تک تھی۔

11 اور اُن کی حد مغرِب کی طرف مرعلہ ہوتی ہُوئی دبّاست تک گئی اور اُس ندی سے جو یُقنِعام کے آگے ہے جا مِلی۔

12 اور سارِید سے مشرِق کی طرف مُڑ کر وہ کِسلوؔت تبُور کی سرحد کو گئی اور وہاں سے دبرت ہوتی ہُوئی یفیعِ کو جا نِکلی۔

13 اور وہاں سے مشرِق کی طرف جتہ حیفر اور عِتّہ قاؔضِین سے گُذرتی ہُوئی رِمّوُن کو گئی جو نِیعہ تک پَھیلا ہُؤا ہے۔

14 اور وہ حد اُس کے شِمال سے مُڑ کر حنّاتوؔن کو گئی اور اُس کا خاتِمہ اِفتاح ایل کی وادی پر ہُؤا۔

15 اور قطّات اور نحلاؔل اور سِمروؔن اور ادالہ اور بَیت لحم۔ یہ بارہ شہر اور اِن کے گاؤں اِن لوگوں کے ٹھہرے۔

16 یہ سب شہر اور اِن کے گاؤں بنی زبُولُون کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔


عِلاقہ جو اِشکار کے قبِیلہ کو دِیا گیا

17 اور چَوتھا قُرعہ اِشکار کے نام پر بنی اِشکار کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔

18 اور اُن کی حد یِزرعیل اور کِسُولوؔت اور شُونِیم۔

19 اور حفارِیم اور شیُون اور اناخراؔت۔

20 اور ربَیت اور قِسیون اور اِبض۔

21 اور ریِمت اور عَین جنِّیم اور عَین حدّہ اور بَیت فصیص تک تھی۔

22 اور وہ حد تبُور اور شخصِیماہ اور بَیت شمس سے جا مِلی اور اُن کی حد کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔ یہ سولہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

23 یہ شہر اور اِن کے گاؤں بنی اِشکار کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔


عِلاقہ جو آشر کے قبِیلہ کو دِیا گیا

24 اور پانچواں قُرعہ بنی آشر کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔

25 اور خِلقت اور حلی اور بطن اور اکشاؔف۔

26 اور اُلمّلک اور عماد اور مِسال اُن کی حد ٹھہرے اور مغرِب کی طرف وہ کرمِل اور سِیُحور لِبنات تک پُہنچی۔

27 اور وہ مشرِق کی طرف مُڑ کر بَیت دجوؔن کو گئی اور پِھر زبُولُون تک اور وادیِ اِفتاح ایل کے شِمال سے ہو کر بَیت اؔلعمق اور نفی ایل تک پُہنچی اور پِھر کبُوؔل کے بائیں کو گئی۔

28 اور عبرُوؔن اور رحوب اور حمّون اور قاناہ بلکہ بڑے صَیدا تک پُہنچی۔

29 پِھر وہ حدّ رامہ ضُور کے فصِیل دار شہر کی طرف کو جُھکی اور وہاں سے مُڑ کر حوسہ تک گئی اور اُس کا خاتِمہ اَکزِیب کی نواحی کے سمُندر پر ہُؤا۔

30 اور عُمّہ اور اِفیق اور رحوؔب بھی اِن کو مِلے۔ یہ بائِیس شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

31 بنی آشر کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ شہر اور اِن کے گاؤں تھے۔


عِلاقہ جو نفتالی کے قبِیلہ کو دِیا گیا

32 چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے نام پر بنی نفتالی کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔

33 اور اُن کی سرحد حلف سے اور ضعننّیِم کے بلُوط سے ادامی نقب اور یبنی ایل ہوتی ہُوئی لقُوم تک تھی اور اُس کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔

34 اور وہ حد مغرِب کی طرف مُڑ کر ازنُوت تبُور سے گُذرتی ہُوئی حُقّوق کو گئی اور جنُوب میں زبُولُون تک اور مغرِب میں آشر تک اور مشرِق میں یہُوداؔہ کے حِصّہ کے یَردن تک پُہنچی۔

35 اور فصِیل دار شہر یہ ہیں یعنی صِدّیم اور صیر اور حمّات اور رقّت اور کِنّرت۔

36 اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔

37 اور قادِؔس اور ادرعی اور عَین حصُور۔

38 اور ارون اور مِجداؔل ایل اور حُرِیم اور بَیت عنات اور بَیت شمس۔ یہ اُنِیس شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

39 یہ شہر اور اِن کے گاؤں بنی نفتالی کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔


عِلاقہ جو دان کے قبِیلہ کو دِیا گیا

40 اور ساتواں قُرعہ بنی دان کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔

41 اور اُن کی مِیراث کی حد یہ ہے۔ صرعاہ اور اِستاؔل اور عیرشمس۔

42 اور شعلبِین اور ایّالوؔن اور اِتلاؔہ۔

43 اور ایلوؔن اور تِمناتہ اور عقرُون۔

44 اور اِلِتقیہ اور جِبّتوؔن اور بعلات۔

45 اور یہُود اور بنی برق اور جات رِؔمّون۔

46 اور مے یرقُوؔن اور رِقُّون مع اُس سرحد کے جو یافہ کے مُقابِل ہے۔

47 اور بنی دان کی حد اُن کی اِس حد کے علاوہ بھی تھی کیونکہ بنی دان نے جا کر لشم سے جنگ کی اور اُسے سر کر کے اُس کو تلوار کی دھار سے مارا اور اُس پر قبضہ کر کے وہاں بسے اور اپنے باپ دان کے نام پر لشم کا نام دان رکھّا۔

48 یہ سب شہر اور اِن کے گاؤں بنی دان کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔


آخِر میں عِلاقہ کی خصُوصی تقسِیم

49 پس وہ اُس مُلک کو مِیراث کے لِئے اُس کی سرحدّوں کے مُطابِق تقسِیم کرنے سے فارِغ ہُوئے اور بنی اِسرائیل نے نُون کے بیٹے یشُوع کو اپنے درمِیان مِیراث دی۔

50 اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق وُہی شہر جِسے اُس نے مانگا تھا یعنی اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک کا تِمنت سرح اُسے دِیا اور وہ اُس شہر کو تعمِیر کر کے اُس میں بس گیا۔

51 یہ وہ مِیراثی حِصّے ہیں جِن کو الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سَیلا میں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور قُرعہ ڈال کر مِیراث کے لِئے تقسِیم کِیا۔ یُوں وہ اُس مُلک کی تقسِیم سے فارِغ ہُوئے۔

Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

Pakistan Bible Society
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات