Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 76 - اُردو ہم عصر ترجُمہ


زبُور 76
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ آسفؔ کا زبُور۔ ایک نغمہ۔

1 خُدا یہُوداہؔ میں مشہُور ہے؛ اُن کا نام اِسرائیل میں عظیم ہے۔

2 اُن کا خیمہ شالمؔ میں، اَور اُن کی قِیام گاہ صِیّونؔ میں ہے۔

3 وہاں اُنہُوں نے چمکدار تیروں کو، اَور ڈھالوں، تلواروں اَور اسلحہ جنگ کو توڑ ڈالا۔

4 آپ جلال سے مُنوّر ہیں، اَور اُن پہاڑوں سے بھی زِیادہ دلکش ہے جو شِکار کئے جانے والے جانوروں سے بھرے پڑے ہیں۔

5 سُورما فَوجی لُٹ گیٔے، اَور اَپنی آخِری نیند سو رہے ہیں؛ سُورماؤں میں سے کسی کا ہاتھ بھی کام نہیں کرتا۔

6 اَے یعقوب کے خُدا! آپ کی ڈانٹ سے، گھوڑے اَور رتھ، دونوں بے حس و حرکت پڑے ہیں۔

7 صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے، اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟

8 آپ نے آسمان پر سے فیصلہ سُنایا، اَور زمین ڈر کر چُپ ہو گئی۔

9 جَب آپ اَے خُدا، اِنصاف کرنے کے لیٔے اُٹھیں، تاکہ مُلک کے تمام مظلوم بچا لئے جائیں،

10 بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے، اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔

11 یَاہوِہ، اَپنے خُدا کے لیٔے مَنّت مانو اَور پُوری کرو؛ اَور اِردگرد کے سَب لوگ اُن کے لیٔے جِن سے ڈرنا واجِب ہے، عطیات لائیں۔

12 خُدا حُکمرانوں کے حوصلے پست کرتے ہیں؛ اَور دُنیا کے بادشاہ اُن کا خوف مانتے ہیں۔

اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس

‫ حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 ‪Biblica, Inc.‫

کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔

دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔

Holy Bible, ‪Urdu Contemporary Version™

‪Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.

‪Used with permission.

‪All rights reserved worldwide.

Biblica, Inc.
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات