Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 63 - اُردو ہم عصر ترجُمہ


زبُور 63
داویؔد کا زبُور۔ جَب وہ یہُوداہؔ کے بیابان میں تھے۔

1 اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔

2 مَیں نے پاک مَقدِس میں آپ پر نگاہ کی، اَور آپ کی قُدرت اَور آپ کے جلال کو بھی دیکھا۔

3 چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے، اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔

4 میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا، دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔

5 میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛ میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔

6 میں اَپنے بِستر پر آپ کو یاد کرتا ہُوں؛ اَور رات کے ایک ایک پہر میں مُجھے آپ کا خیال آتا ہے۔

7 کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں، مَیں آپ کے پروں کے سایہ میں نغمہ سِرا ہُوں۔

8 میری جان آپ سے وابستہ ہے؛ اَور آپ کا داہنا ہاتھ مُجھے سنبھالتا ہے۔

9 جو میری جان لینے کے درپے ہیں وہ تباہ ہوں گے؛ اَور وہ زمین کی گہرائی میں اُتر جایٔیں گے۔

10 وہ تلوار کے حوالہ کئے جایٔیں گے، اَور گیدڑوں کا لقمہ بَن جایٔیں گے۔

11 لیکن بادشاہ تو خُدا میں شادمان ہوگا؛ جو خُدا کے نام کی قَسم کھاتے ہیں وہ اُن کی مدح سرائی کریں گے، لیکن جھوٹوں کے مُنہ بند کر دئیے جایٔیں گے۔

اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس

‫ حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 ‪Biblica, Inc.‫

کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔

دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔

Holy Bible, ‪Urdu Contemporary Version™

‪Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.

‪Used with permission.

‪All rights reserved worldwide.

Biblica, Inc.
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات