زبور 61 - اُردو ہم عصر ترجُمہزبُور 61 موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا زبُور۔ 1 اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛ میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔ 2 میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔ 3 کیونکہ آپ میری پناہ گاہ رہے ہیں، اَور دُشمنوں سے بچنے کے لئے ایک مضبُوط بُرج۔ 4 میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔ 5 کیونکہ اَے خُدا، آپ نے میری مَنّتیں سُنی ہیں؛ اَور آپ نے مُجھے اُن لوگوں کی مِیراث عطا فرمائی ہے جو آپ کے نام سے ڈرتے ہیں۔ 6 آپ بادشاہ کی عمر کو دراز کر دیں، اَور اُن کو زندگی میں بہت سِی پُشتیں دیکھنے کے مواقع بخشیں۔ 7 وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛ اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔ 8 تَب میں ہمیشہ تک آپ کے نام کی سِتائش کرتا رہُوں گا اَور روزانہ اَپنی مَنّتیں پُوری کروں گا۔ |
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.
Biblica, Inc.