Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 58 - اُردو ہم عصر ترجُمہ


زبُور 58
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”التشخیتھ“ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔ مِکتام‏ کی تصنیف۔

1 اَے حُکمرانو! کیا تُم واقعی راست گو ہو؟ کیا تُم اِنسانوں میں دیانتداری سے اِنصاف کرتے ہو؟

2 نہیں! بَلکہ تُم اَپنے دِل میں بےاِنصافی کو جگہ دیتے ہو، اَور تمہارے ہاتھ زمین پر تشدّد پھیلاتے ہیں۔

3 بدکار لوگ پیدائش ہی سے گُمراہ ہو جاتے ہیں؛ ماں کے پیٹ سے ہی جھُوٹ پھیلا کر راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔

4 اُن کا زہر سانپ کے زہر کی مانند ہوتاہے، اُس ناگ کے زہر کی طرح جو اَپنے کان بند کر لیتا ہے،

5 اَور سپیرے کی بین کی طرف توجّہ ہی نہیں دیتا، خواہ وہ دلفریبی ہو اَور کتنی ہی مہارت کیوں نہ رکھتا ہو۔

6 اَے خُدا، اُن کے مُنہ کے دانت توڑ دیں؛ اَے یَاہوِہ، اُن شیر ببروں کی داڑھیں ریزہ ریزہ کر دیں!

7 اُنہیں بہتے ہُوئے پانی کی مانند غائب کر دیں؛ اَور جَب وہ کمان کھینچیں تو اُن کے تیر کُند ہو جایٔیں۔

8 گھُونگے کے مانند جو چلتے چلتے پگھل جاتا ہے، یا عورت کے ساقط حَمل کی مانند وہ بھی سُورج کی رَوشنی نہ دیکھ پائیں۔

9 اِس سے پہلے کہ تمہاری ہڈّیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے۔ خواہ وہ ہرے ہوں یا خشک۔ بگُولا اُنہیں اُڑا لے جائے۔

10 راستباز اِس اِنتقام سے خُوش ہوں گے، اَور اَپنے پاؤں بدکاروں کے خُون میں دھولیں گے۔

11 تَب لوگ کہیں گے، ”یقیناً راستباز اَب بھی اجرپاتے ہیں؛ بے شک خُدا ہے جو زمین پر اِنصاف کرتا ہے۔“

اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس

‫ حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 ‪Biblica, Inc.‫

کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔

دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔

Holy Bible, ‪Urdu Contemporary Version™

‪Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.

‪Used with permission.

‪All rights reserved worldwide.

Biblica, Inc.
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات