Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ


زبُور 24
داویؔد کا زبُور۔

1 یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں، جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛

2 کیونکہ اُن ہی نے سمُندروں کے اُوپر اُس کی بُنیاد رکھی اَور سیلابوں پر اُسے قائِم کیا۔

3 یَاہوِہ کے پہاڑ پر کون چڑھے گا؟ اَور اُن کے پاک مَقدِس میں کون کھڑا رہے گا؟

4 وُہی جِس کے ہاتھ صَاف اَور دِل پاک ہو، جسے بُتوں سے کویٔی رغبت نہیں اَورجو جھُوٹی قَسم نہیں کھاتا۔

5 وہ یَاہوِہ کی طرف سے برکت پایٔےگا اَور اَپنے مُنجّی خُدا کی طرف سے بَری ہونے کا حق۔

6 آپ کے طالبوں کی پُشت اَیسی ہی ہوتی ہے، یہی آپ کی نظرِکرم کے خواہاں ہیں، اَے یعقوب کے خُدا۔

7 اَے پھاٹکو! اَپنے سربُلند کرو؛ اَے قدیم دروازو! اُونچے ہو جاؤ، تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو۔

8 یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ یَاہوِہ، جو قوی اَور قادر، یَاہوِہ جو جنگ میں زورآور ہیں۔

9 اَے پھاٹکو، اَپنے سربُلند کرو؛ اَے قدیم دروازو! اُونچے ہو جاؤ، تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو۔

10 یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا۔ وُہی جلال کا بادشاہ ہیں۔

اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس

‫ حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 ‪Biblica, Inc.‫

کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔

دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔

Holy Bible, ‪Urdu Contemporary Version™

‪Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.

‪Used with permission.

‪All rights reserved worldwide.

Biblica, Inc.
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات