زبور 15 - اُردو ہم عصر ترجُمہزبُور 15 داویؔد کا زبُور۔ 1 اَے یَاہوِہ، آپ کے مَقدِس میں کون رہے گا؟ آپ کے مُقدّس پہاڑ پر کون سکونت کرےگا؟ 2 اَور جِس کا کِردار بے اِلزام ہے، وہ جو راستبازی پر چلتا ہے، اَور اَپنے دِل سے سچ بولتا ہے، 3 جو اَپنی زبان سے جھُوٹے اِلزام نہیں لگاتا، اَور اَپنے ہمسایہ سے بدی نہیں کرتا اَور نہ کسی پڑوسی کو بدنام کرتا ہے، 4 یَاہوِہ کی نگاہ میں جو کمینے اِنسان کو حقیر جانتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں اُن کا اِحترام کرتا ہے؛ جو قَسم کھا کر اُسے توڑتا نہیں خواہ اُسے نُقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے؛ 5 جو اَپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا؛ اَور بے قُصُور کے خِلاف رشوت نہیں لیتا۔ اَیسے کام کرنے والا کبھی جنبش نہ کھائے گا۔ |
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.
Biblica, Inc.