زبور 146 - اُردو ہم عصر ترجُمہزبُور 146 1 یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔ اَے میری جان، یَاہوِہ کی حَمد کر۔ 2 میں عمر بھر یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا؛ جَب تک میں زندہ ہُوں، اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔ 3 اُمرا پر ہی بھروسا کرو، نہ فانی اِنسان پرجو بچا نہیں سکتے۔ 4 جَب اُن کی رُوح پرواز کر جاتی ہے تو وہ خاک میں مِل جاتے ہیں؛ اُسی دِن اُن کے منصُوبے مِٹ جاتے ہیں۔ 5 مُبارک ہے وہ شخص جِس کے مددگار یعقوب کے خُدا ہیں، جِس کی اُمّید یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ہے۔ 6 خُدا نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ یعنی یَاہوِہ جو ہمیشہ تک وفادار ہیں۔ 7 وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔ یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں، 8 یَاہوِہ اَندھوں کو بینائی بخشتے ہیں، اَور یَاہوِہ جھُکے ہوؤں کو اُٹھا کھڑا کرتے ہیں، یَاہوِہ صادقوں کو عزیز رکھتے ہیں۔ 9 یَاہوِہ پردیسیوں کی حِفاظت کرتے ہیں اَور یتیم اَور بِیوہ کو سنبھالتے ہیں، لیکن وہ بدکاروں کی راہوں کو کَج کر دیتے ہیں۔ 10 اَے صِیّونؔ! یَاہوِہ آپ کے خُدا اَبد تک سلطنت کرتے رہیں گے، اُن کی سلطنت پُشت در پُشت قائِم رہے گی۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ |
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.
Biblica, Inc.