زبور 121 - اُردو ہم عصر ترجُمہزبُور 121 نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ 1 میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟ 2 میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔ 3 یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛ جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔ 4 دراصل اِسرائیل کے مُحافظ نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔ 5 یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔ یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛ 6 دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا، اَور نہ رات کو ماہتاب۔ 7 یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔ وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛ 8 یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔ |
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.
Biblica, Inc.