زبور 11 - اُردو ہم عصر ترجُمہزبُور 11 موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، داویؔد کا زبُور۔ 1 میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔ پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو: ”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔ 2 خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛ وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں، تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔ 3 جَب بُنیادیں ہی ڈھا دی جایٔیں، تو راستباز کیا کر سَکتا ہے؟“ 4 یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛ اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔ وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛ اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔ 5 یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں، یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔ 6 بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔ 7 کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛ وہ عدل پسند کرتے ہیں؛ راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔ |
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.
Biblica, Inc.