Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -

زبور 1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ


پہلی کِتاب زبُور 1‏–41 زبُور 1

1 وہ آدمی مُبارک ہے جو بدکار لوگوں کی صلاح پر نہیں چلتا، اَور نہ گُنہگاروں کی راہ میں قدم رکھتا ہے اَور نہ ٹھٹّھے بازوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے،

2 بَلکہ یَاہوِہ کے آئین میں اُس کی مسرّت ہے، اَورجو اُس کی شَریعت پر دِن رات غوروخوض کرتا رہتاہے۔

3 وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی نہروں کے کنارے لگایا گیا ہو، جو اَپنے موسم میں پھلتا ہے۔ اَور جِس کے پتّے مُرجھاتے نہیں۔ لہٰذا اَیسا آدمی جو کچھ کرتا ہے بارآور ہوتاہے۔

4 لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے! وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں، جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔

5 اِسی لیٔے بدکار لوگ عدالت میں قائِم نہ رہ سکیں گے، اَور نہ گُنہگار صادقوں کی جماعت میں ٹھہر پائیں گے۔

6 کیونکہ: یَاہوِہ صادقوں کی راہ پہچانتے ہیں، لیکن بدکار لوگوں کی راہ نِیست و نابود ہو جائے گی۔

اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس

‫ حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 ‪Biblica, Inc.‫

کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔

دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔

Holy Bible, ‪Urdu Contemporary Version™

‪Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.

‪Used with permission.

‪All rights reserved worldwide.

Biblica, Inc.
ہمیں فالو کریں:



اشتہارات