احبار 14:8 - किताबे-मुक़द्दस8 जो अपने आपको पाक-साफ़ करा रहा है वह अपने कपड़े धोए, अपने तमाम बाल मुँडवाए और नहा ले। इसके बाद वह पाक है। अब वह ख़ैमागाह में दाख़िल हो सकता है अगरचे वह मज़ीद सात दिन अपने डेरे में नहीं जा सकता। باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ8 ”پھر اُس پاک و صَاف قرار دئیے جانے والے شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَپنے سارے بال مُنڈوائے اَور پانی سے غُسل کرے، تَب وہ رسماً پاک سمجھا جائے گا۔ اِس کے بعد ہی وہ چھاؤنی میں آسکتا ہے، لیکن ضروُری ہے کہ وہ سات دِن تک اَپنے خیمہ سے باہر ہی ٹھہرے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس8 اور وہ جو پاک قرار دِیا جائے گا اپنے کپڑے دھوئے اور سارے بال مُنڈائے اور پانی میں غُسل کرے۔ تب وہ پاک ٹھہرے گا۔ اِس کے بعد وہ لشکر گاہ میں آئے پر سات دِن تک اپنے خَیمہ کے باہر ہی رہے۔ باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن8 جو اپنے آپ کو پاک صاف کرا رہا ہے وہ اپنے کپڑے دھوئے، اپنے تمام بال منڈوائے اور نہا لے۔ اِس کے بعد وہ پاک ہے۔ اب وہ خیمہ گاہ میں داخل ہو سکتا ہے اگرچہ وہ مزید سات دن اپنے ڈیرے میں نہیں جا سکتا۔ باب دیکھیں |