یرمیاہ 30:14 - किताबे-मुक़द्दस14 तेरे तमाम आशिक़ तुझे भूल गए हैं और तेरी परवा ही नहीं करते। तेरा क़ुसूर बहुत संगीन है, तुझसे बेशुमार गुनाह सरज़द हुए हैं। इसी लिए मैंने तुझे दुश्मन की तरह मारा, ज़ालिम की तरह तंबीह दी है। باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ14 تمہارے تمام اِتّحادی رفیق تُمہیں بھُول گیٔے؛ اَب اُنہیں تمہاری پروا نہیں۔ حقیقت میں مَیں نے تُمہیں دُشمن کی مانند زخمی کیا اَور ایک ظالِم کی مانند سزا دی، کیونکہ تمہارا جُرم بڑا سنگین تھا اَور تمہارے گُناہ بے شُمار تھے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس14 تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔ باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن14 تیرے تمام عاشق تجھے بھول گئے ہیں اور تیری پروا ہی نہیں کرتے۔ تیرا قصور بہت سنگین ہے، تجھ سے بےشمار گناہ سرزد ہوئے ہیں۔ اِسی لئے مَیں نے تجھے دشمن کی طرح مارا، ظالم کی طرح تنبیہ دی ہے۔ باب دیکھیں |