یرمیاہ 24:8 - किताबे-मुक़द्दस8 लेकिन बाक़ी लोग उन ख़राब अंजीरों की मानिंद हैं जो खाए नहीं जाते। उनके साथ मैं वह सुलूक करूँगा जो ख़राब अंजीरों के साथ किया जाता है। उनमें यहूदाह का बादशाह सिदक़ियाह, उसके अफ़सर, यरूशलम और यहूदाह में बचे हुए लोग और मिसर में पनाह लेनेवाले सब शामिल हैं। باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ8 ” ’جِس طرح خَراب اَنجیر خَراب ہونے کے سبب سے کھائے نہیں جاتے ہیں،‘ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’اُسی طرح سے میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ، اُس کے حاکموں اَور یروشلیمؔ کے بچے ہُوئے لوگوں کو ترک کر دُوں گا چاہے وہ اِس مُلک میں رہتے ہُوں یا مِصر میں رہتے ہُوں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس8 پر اُن خراب اِنجِیروں کی بابت جو اَیسے خراب ہیں کہ کھانے کے قابِل نہیں خُداوند یقِیناً یُوں فرماتا ہے کہ اِسی طرح مَیں شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کو اور اُس کے اُمرا کو اور یروشلیِم کے باقی لوگوں کو جو اِس مُلک میں بچ رہے ہیں اور مُلکِ مِصرؔ میں بستے ہیں ترک کر دُوں گا۔ باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن8 لیکن باقی لوگ اُن خراب انجیروں کی مانند ہیں جو کھائے نہیں جاتے۔ اُن کے ساتھ مَیں وہ سلوک کروں گا جو خراب انجیروں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ اُن میں یہوداہ کا بادشاہ صِدقیاہ، اُس کے افسر، یروشلم اور یہوداہ میں بچے ہوئے لوگ اور مصر میں پناہ لینے والے سب شامل ہیں۔ باب دیکھیں |