یسعیاہ 41:26 - किताबे-मुक़द्दस26 किसने इब्तिदा से इसका एलान किया ताकि हमें इल्म हो? किसने पहले से इसकी पेशगोई की ताकि हम कहें, ‘उसने बिलकुल सहीह कहा है’? कोई नहीं था जिसने पहले से इसका एलान करके इसकी पेशगोई की। कोई नहीं था जिसने तुम्हारे मुँह से इसके बारे में एक लफ़्ज़ भी सुना। باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ26 کس نے یہ بات پہلے سے بتا دی تھی تاکہ ہم جان لیں، کس نے پہلے سے یہ آشکار کر دیا تھا تاکہ ہم کہہ سکیں ’وہ سچ کہہ رہاتھا‘؟ لیکن کویٔی خبر دینے والا نہیں، کویٔی سُنانے والا نہیں، کویٔی نہیں تھا جو تمہاری باتیں سُنتا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس26 کِس نے یہ اِبتدا سے بیان کِیا کہ ہم جانیں؟ اور کِس نے آگے سے خبر دی کہ ہم کہیں کہ سچ ہے؟ کوئی اُس کا بیان کرنے والا نہیں۔ کوئی اُس کی خبر دینے والا نہیں۔ کوئی نہیں جو تُمہاری باتیں سُنے۔ باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن26 کس نے ابتدا سے اِس کا اعلان کیا تاکہ ہمیں علم ہو؟ کس نے پہلے سے اِس کی پیش گوئی کی تاکہ ہم کہیں، ’اُس نے بالکل صحیح کہا ہے‘؟ کوئی نہیں تھا جس نے پہلے سے اِس کا اعلان کر کے اِس کی پیش گوئی کی۔ کوئی نہیں تھا جس نے تمہارے منہ سے اِس کے بارے میں ایک لفظ بھی سنا۔ باب دیکھیں |