یسعیاہ 19:20 - किताबे-मुक़द्दस20 यह दोनों रब्बुल-अफ़वाज की हुज़ूरी की निशानदेही करेंगे और गवाही देंगे कि वह मौजूद है। चुनाँचे जब उन पर ज़ुल्म किया जाएगा तो वह चिल्लाकर उससे फ़रियाद करेंगे, और रब उनके पास नजातदहिंदा भेज देगा जो उनकी ख़ातिर लड़कर उन्हें बचाएगा। باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ20 اَور وہ مُلک مِصر میں قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے نِشان اَور گواہ ٹھہرے گا۔ جَب وہ ستمگروں کے مَظالم کی وجہ سے یَاہوِہ سے فریاد کریں گے تَب وہ اُن کے لیٔے ایک مُنجّی اَور حامی بھیجے گا اَور وہ اُن کو نَجات دے گا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس20 اور وہ مُلکِ مِصرؔ میں ربُّ الافواج کے لِئے نِشان اور گواہ ہو گا اِس لِئے کہ وہ سِتم گروں کے ظُلم سے خُداوند سے فریاد کریں گے اور وہ اُن کے لِئے رہائی دینے والا اور حامی بھیجے گا اور وہ اُن کو رہائی دے گا۔ باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن20 یہ دونوں رب الافواج کی حضوری کی نشان دہی کریں گے اور گواہی دیں گے کہ وہ موجود ہے۔ چنانچہ جب اُن پر ظلم کیا جائے گا تو وہ چلّا کر اُس سے فریاد کریں گے، اور رب اُن کے پاس نجات دہندہ بھیج دے گا جو اُن کی خاطر لڑ کر اُنہیں بچائے گا۔ باب دیکھیں |