۱-تواریخ 12:8 - किताबे-मुक़द्दस8 जद के क़बीले से भी कुछ बहादुर और तजरबाकार फ़ौजी साऊल से अलग होकर दाऊद के साथ मिल गए जब वह रेगिस्तान के क़िले में था। यह मर्द महारत से ढाल और नेज़ा इस्तेमाल कर सकते थे। उनके चेहरे शेरबबर के चेहरों की मानिंद थे, और वह पहाड़ी इलाक़े में ग़ज़ालों की तरह तेज़ चल सकते थे। باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ8 اَور بنی گادؔ میں سے بعض الگ ہوکر بیابان کے قلعہ میں داویؔد سے آ ملے۔ وہ زبردست جنگجو تھے اَور میدانِ جنگ میں اُترنے کے لیٔے تیّار تھے۔ وہ ڈھالوں اَور نیزوں سے مُسلّح تھے اَور اُن کے چہرے شیروں کے چہروں کی مانند تھے اَور وہ پہاڑی غزالوں کی طرح تیز رفتار تھے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس8 اور جدّیوں میں سے بہتیرے الگ ہو کر بیابان کے قلعہ میں داؤُد کے پاس آ گئے۔ وہ زبردست سُورما اور جنگ آموختہ لوگ تھے جو ڈھال اور برچھی کا اِستعمال جانتے تھے۔ اُن کی صُورتیں اَیسی تِھیں جَیسی شیروں کی صُورتیں اور وہ پہاڑوں پر کی ہرنیوں کی مانِند تیز رَو تھے۔ باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن8 جد کے قبیلے سے بھی کچھ بہادر اور تجربہ کار فوجی ساؤل سے الگ ہو کر داؤد کے ساتھ مل گئے جب وہ ریگستان کے قلعے میں تھا۔ یہ مرد مہارت سے ڈھال اور نیزہ استعمال کر سکتے تھے۔ اُن کے چہرے شیرببر کے چہروں کی مانند تھے، اور وہ پہاڑی علاقے میں غزالوں کی طرح تیز چل سکتے تھے۔ باب دیکھیں |