Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 9:7 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 مَیں اُن کی بُت پرستی ختم کروں گا۔ آئندہ وہ گوشت کو خون کے ساتھ اور اپنی گھنونی قربانیاں نہیں کھائیں گے۔ تب جو بچ جائیں گے میرے پرستار ہوں گے اور یہوداہ کے خاندانوں میں شامل ہو جائیں گے۔ عقرون کے فلستی یوں میری قوم میں شامل ہو جائیں گے جس طرح قدیم زمانے میں یبوسی میری قوم میں شامل ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مَیں اُن کے مُنہ سے خُون کو، اَور اُن کے دانتوں کے درمیان سے مکرُوہ غِذا کو نکال ڈالوں گا۔ تَب اُن میں سے بچے ہُوئے فلسطینی ہمارے خُدا کے لوگ ہوں گے اَور وہ یہُودیؔہ میں رہنما ہوں گے، اَور بنی عقرونؔ یبُوسیوں کی مانند ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور مَیں اُس کے خُون کو اُس کے مُنہ سے اور اُس کی مکرُوہات اُس کے دانتوں سے نِکال ڈالُوں گا اور وہ بھی ہمارے خُدا کے لِئے بقِیّہ ہو گا اور وہ یہُوداؔہ میں سردار ہو گا اور عقرُونی یبُوسِیوں کی مانِند ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 मैं उनकी बुतपरस्ती ख़त्म करूँगा। आइंदा वह गोश्त को ख़ून के साथ और अपनी घिनौनी क़ुरबानियाँ नहीं खाएँगे। तब जो बच जाएंगे मेरे परस्तार होंगे और यहूदाह के ख़ानदानों में शामिल हो जाएंगे। अक़रून के फ़िलिस्ती यों मेरी क़ौम में शामिल हो जाएंगे जिस तरह क़दीम ज़माने में यबूसी मेरी क़ौम में शामिल हो गए।

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 9:7
21 حوالہ جات  

اب نہ یہودی رہا نہ غیریہودی، نہ غلام رہا نہ آزاد، نہ مرد رہا نہ عورت۔ مسیح عیسیٰ میں آپ سب کے سب ایک ہیں۔


رب الافواج فرماتا ہے کہ اُن دنوں میں مختلف اقوام اور اہلِ زبان کے دس آدمی ایک یہودی کے دامن کو پکڑ کر کہیں گے، ’ہمیں اپنے ساتھ چلنے دیں، کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ اللہ آپ کے ساتھ ہے‘۔“


رب فرماتا ہے، ”اگر چرواہا اپنی بھیڑ کو شیرببر کے منہ سے نکالنے کی کوشش کرے تو شاید دو پنڈلیاں یا کان کا ٹکڑا بچ جائے۔ سامریہ کے اسرائیلی بھی اِسی طرح ہی بچ جائیں گے، خواہ وہ اِس وقت اپنے شاندار صوفوں اور خوب صورت گدیوں پر آرام کیوں نہ کریں۔“


لیکن رب یہ بھی فرماتا ہے، ’آنے والے دنوں میں مَیں عیلام کو بحال کروں گا‘۔“


لیکن بعد میں مَیں عمونیوں کو بحال کروں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔


لیکن آنے والے دنوں میں مَیں موآب کو بحال کروں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ یہاں موآب پر عدالت کا فیصلہ اختتام پر پہنچ گیا ہے۔


اے اللہ، اُن کے منہ کے دانت توڑ ڈال! اے رب، جوان شیرببروں کے جبڑے کو پاش پاش کر!


اے رب، اُٹھ! اے میرے خدا، مجھے رِہا کر! کیونکہ تُو نے میرے تمام دشمنوں کے منہ پر تھپڑ مارا، تُو نے بےدینوں کے دانتوں کو توڑ دیا ہے۔


اللہ نے اپنے فرشتے کو یروشلم کو تباہ کرنے کے لئے بھی بھیجا۔ لیکن فرشتہ ابھی اِس کے لئے تیار ہو رہا تھا کہ رب نے لوگوں کی مصیبت کو دیکھ کر ترس کھایا اور تباہ کرنے والے فرشتے کو حکم دیا، ”بس کر! اب باز آ۔“ اُس وقت رب کا فرشتہ وہاں کھڑا تھا جہاں اُرنان یعنی ارَوناہ یبوسی اپنا اناج گاہتا تھا۔


اشدود میں دو نسلوں کے لوگ بسیں گے۔ رب فرماتا ہے، ”جو کچھ فلستیوں کے لئے فخر کا باعث ہے اُسے مَیں مٹا دوں گا۔


مَیں خود اپنے گھر کی پہرا داری کروں گا تاکہ آئندہ جو بھی آتے یا جاتے وقت وہاں سے گزرے اُس پر حملہ نہ کرے، کوئی بھی ظالم میری قوم کو تنگ نہ کرے۔ اب سے مَیں خود اُس کی دیکھ بھال کروں گا۔


یبوسی، اموری، جرجاسی،


یہ قبرستان میں بیٹھ کر خفیہ غاروں میں رات گزارتے ہیں۔ یہ سؤر کا گوشت کھاتے ہیں، اُن کی دیگوں میں قابلِ گھن شوربہ ہوتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات