زبور 65:5 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن5 اے ہماری نجات کے خدا، ہیبت ناک کاموں سے اپنی راستی قائم کر کے ہماری سن! کیونکہ تُو زمین کی تمام حدود اور دُوردراز سمندروں تک سب کی اُمید ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ5 آپ ہمیں صداقت کے مُہیب کرشموں سے جَواب دیتے ہیں، اَے ہمارے مُنجّی خُدا، زمین کے سَب کناروں اَور دُور دراز کے سمُندروں پر رہنے والے مُقدّسین کی اُمّید ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس5 اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! تُو جو زمِین کے سب کناروں کا اور سمُندر پر دُور دُور رہنے والوں کا تکیہ ہے! خَوفناک باتوں کے ذرِیعہ سے تُو ہمیں صداقت سے جواب دے گا باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस5 ऐ हमारी नजात के ख़ुदा, हैबतनाक कामों से अपनी रास्ती क़ायम करके हमारी सुन! क्योंकि तू ज़मीन की तमाम हुदूद और दूर-दराज़ समुंदरों तक सबकी उम्मीद है। باب دیکھیں |
کیا کسی اَور معبود نے کبھی جرأت کی ہے کہ رب کی طرح پوری قوم کو ایک ملک سے نکال کر اپنی ملکیت بنایا ہو؟ اُس نے ایسا ہی تمہارے ساتھ کیا۔ اُس نے تمہارے دیکھتے دیکھتے مصریوں کو آزمایا، اُنہیں بڑے معجزے دکھائے، اُن کے ساتھ جنگ کی، اپنی بڑی قدرت اور اختیار کا اظہار کیا اور ہول ناک کاموں سے اُن پر غالب آ گیا۔