Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 54:4 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن اللہ میرا سہارا ہے، رب میری زندگی قائم رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛ خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 دیکھو! خُدا میرا مددگار ہے۔ خُداوند میری جان کو سنبھالنے والوں میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन अल्लाह मेरा सहारा है, रब मेरी ज़िंदगी क़ायम रखता है।

باب دیکھیں کاپی




زبور 54:4
10 حوالہ جات  

اِس لئے ہم اعتماد سے کہہ سکتے ہیں، ”رب میری مدد کرنے والا ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈروں گا۔ انسان میرا کیا بگاڑ سکتا ہے؟“


چنانچہ مت ڈر، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہوں۔ دہشت مت کھا، کیونکہ مَیں تیرا خدا ہوں۔ مَیں تجھے مضبوط کرتا، تیری مدد کرتا، تجھے اپنے دہنے ہاتھ کے انصاف سے قائم رکھتا ہوں۔


دشمن نے مجھے دھکا دے کر گرانے کی کوشش کی، لیکن رب نے میری مدد کی۔


اِن تمام باتوں کے جواب میں ہم کیا کہیں؟ اگر اللہ ہمارے حق میں ہے تو کون ہمارے خلاف ہو سکتا ہے؟


دیکھو، میرا خادم جسے مَیں قائم رکھتا ہوں، میرا برگزیدہ جو مجھے پسند ہے۔ مَیں اپنے روح کو اُس پر ڈالوں گا، اور وہ اقوام میں انصاف قائم کرے گا۔


پھر روح القدس 30 افسروں کے راہنما عماسی پر نازل ہوا، اور اُس نے کہا، ”اے داؤد، ہم تیرے ہی لوگ ہیں۔ اے یسّی کے بیٹے، ہم تیرے ساتھ ہیں۔ سلامتی، سلامتی تجھے حاصل ہو، اور سلامتی اُنہیں حاصل ہو جو تیری مدد کرتے ہیں۔ کیونکہ تیرا خدا تیری مدد کرے گا۔“ یہ سن کر داؤد نے اُنہیں قبول کر کے اپنے چھاپہ مار دستوں پر مقرر کیا۔


تُو نے مجھے میری دیانت داری کے باعث قائم رکھا اور ہمیشہ کے لئے اپنے حضور کھڑا کیا ہے۔


داؤد کی دعا۔ اے رب، انصاف کے لئے میری فریاد سن، میری آہ و زاری پر دھیان دے۔ میری دعا پر غور کر، کیونکہ وہ فریب دہ ہونٹوں سے نہیں نکلتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات