زبور 5:10 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 اے رب، اُنہیں اُن کے غلط کام کا اجر دے۔ اُن کی سازشیں اُن کی اپنی تباہی کا باعث بنیں۔ اُنہیں اُن کے متعدد گناہوں کے باعث نکال کر منتشر کر دے، کیونکہ وہ تجھ سے سرکش ہو گئے ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ10 اَے خُدا! آپ اُنہیں مُجرم قرار دیں، اُن کی سازشیں ہی اُن کے زوال کا باعث ہوں۔ اُنہیں اُن کے گُناہوں کی کثرت کے باعث خارج کر دیں، کیونکہ اُنہُوں نے آپ سے بغاوت کی ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس10 اَے خُدا! تُو اُن کو مُجرِم ٹھہرا۔ وہ اپنے ہی مشوَروں سے تباہ ہوں۔ اُن کو اُن کے گُناہوں کی کثرت کے سبب سے خارِج کر دے کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے سرکشی کی ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 ऐ रब, उन्हें उनके ग़लत काम का अज्र दे। उनकी साज़िशें उनकी अपनी तबाही का बाइस बनें। उन्हें उनके मुतअद्दिद गुनाहों के बाइस निकालकर मुंतशिर कर दे, क्योंकि वह तुझसे सरकश हो गए हैं। باب دیکھیں |
جب داؤد کو نابال کی موت کی خبر مل گئی تو وہ پکارا، ”رب کی تعریف ہو جس نے میرے لئے نابال سے لڑ کر میری بےعزتی کا بدلہ لیا ہے۔ اُس کی مہربانی ہے کہ مَیں غلط کام کرنے سے بچ گیا ہوں جبکہ نابال کی بُرائی اُس کے اپنے سر پر آ گئی ہے۔“ کچھ دیر کے بعد داؤد نے اپنے لوگوں کو ابی جیل کے پاس بھیجا تاکہ وہ داؤد کی اُس کے ساتھ شادی کی درخواست پیش کریں۔