Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 132:7 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 آؤ، ہم اُس کی سکونت گاہ میں داخل ہو کر اُس کے پاؤں کی چوکی کے سامنے سجدہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 ”چلو ہم اُن کی قِیام گاہ میں چلیں؛ اَور ہم اُن کے پاؤں کی چوکی کے آگے سَجدہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 ہم اُس کے مسکنوں میں داخِل ہوں گے۔ ہم اُس کے پاؤں کی چَوکی کے سامنے سِجدہ کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 आओ, हम उस की सुकूनतगाह में दाख़िल होकर उसके पाँवों की चौकी के सामने सिजदा करें।

باب دیکھیں کاپی




زبور 132:7
9 حوالہ جات  

رب ہمارے خدا کی تعظیم کرو، اُس کے پاؤں کی چوکی کے سامنے سجدہ کرو، کیونکہ وہ قدوس ہے۔


لیکن مجھ پر تُو نے بڑی مہربانی کی ہے، اِس لئے مَیں تیرے گھر میں داخل ہو سکتا، مَیں تیرا خوف مان کر تیری مُقدّس سکونت گاہ کے سامنے سجدہ کرتا ہوں۔


ہائے، رب کا قہر کالے بادلوں کی طرح صیون بیٹی پر چھا گیا ہے! اسرائیل کی جو شان و شوکت پہلے آسمان کی طرح بلند تھی اُسے اللہ نے خاک میں ملا دیا ہے۔ جب اُس کا غضب نازل ہوا تو اُس نے اپنے گھر کا بھی خیال نہ کیا، گو وہ اُس کے پاؤں کی چوکی ہے۔


داؤد کا زیارت کا گیت۔ مَیں اُن سے خوش ہوا جنہوں نے مجھ سے کہا، ”آؤ، ہم رب کے گھر چلیں۔“


راستی کے دروازے میرے لئے کھول دو تاکہ مَیں اُن میں داخل ہو کر رب کا شکر کروں۔


اور بےشمار اُمّتیں آ کر کہیں گی، ”آؤ، ہم رب کے پہاڑ پر چڑھ کر یعقوب کے خدا کے گھر کے پاس جائیں تاکہ وہ ہمیں اپنی مرضی کی تعلیم دے اور ہم اُس کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ صیون پہاڑ سے رب کی ہدایت نکلے گی، اور یروشلم سے اُس کا کلام صادر ہو گا۔


آؤ ہم سجدہ کریں اور رب اپنے خالق کے سامنے جھک کر گھٹنے ٹیکیں۔


رب ہمارے خدا کی تعظیم کرو اور اُس کے مُقدّس پہاڑ پر سجدہ کرو، کیونکہ رب ہمارا خدا قدوس ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات