زبور 129:5 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن5 اللہ کرے کہ جتنے بھی صیون سے نفرت رکھیں وہ شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹ جائیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ5 صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس5 صِیُّون سے نفرت رکھنے والے سب شرمِندہ اور پسپا ہوں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस5 अल्लाह करे कि जितने भी सिय्यून से नफ़रत रखें वह शरमिंदा होकर पीछे हट जाएँ। باب دیکھیں |
تمہارے دشمن اُس بھوکے آدمی کی مانند ہوں گے جو خواب میں دیکھتا ہے کہ مَیں کھانا کھا رہا ہوں، لیکن پھر جاگ کر جان لیتا ہے کہ مَیں ویسے کا ویسا بھوکا ہوں۔ تمہارے مخالف اُس پیاسے آدمی کی مانند ہوں گے جو خواب میں دیکھتا ہے کہ مَیں پانی پی رہا ہوں، لیکن پھر جاگ کر جان لیتا ہے کہ مَیں ویسے کا ویسا نڈھال اور پیاسا ہوں۔ یہی اُن تمام بین الاقوامی غولوں کا حال ہو گا جو کوہِ صیون سے جنگ کریں گے۔