Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:34 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 جو دیگر قومیں ملک میں تھیں اُنہیں اُنہوں نے نیست نہ کیا، حالانکہ رب نے اُنہیں یہ کرنے کو کہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 جِن لوگوں کے متعلّق یَاہوِہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا اُن لوگوں کو اُنہُوں نے ہلاک نہیں کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 اُنہوں نے اُن قَوموں کو ہلاک نہ کِیا جَیسا خُداوند نے اُن کو حُکم دِیا تھا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 जो दीगर क़ौमें मुल्क में थीं उन्हें उन्होंने नेस्त न किया, हालाँकि रब ने उन्हें यह करने को कहा था।

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:34
18 حوالہ جات  

لیکن بن یمین کا قبیلہ یروشلم کے رہنے والے یبوسیوں کو نکال نہ سکا۔ آج تک یبوسی وہاں بن یمینیوں کے ساتھ آباد ہیں۔


جو بھی قومیں رب تیرا خدا تیرے ہاتھ میں کر دے گا اُنہیں تباہ کرنا لازم ہے۔ اُن پر رحم کی نگاہ سے نہ دیکھنا، نہ اُن کے دیوتاؤں کی خدمت کرنا، ورنہ تُو پھنس جائے گا۔


توبھی رب تیرا خدا اُنہیں تیرے حوالے کرے گا۔ جب تُو اُنہیں شکست دے گا تو اُن سب کو اُس کے لئے مخصوص کر کے ہلاک کر دینا ہے۔ نہ اُن کے ساتھ عہد باندھنا اور نہ اُن پر رحم کرنا۔


اب وقت آ گیا ہے کہ تُو اُن پر حملہ کرے۔ سب کچھ تباہ کر کے میرے حوالے کر دے۔ کچھ بھی بچنے نہ دے، بلکہ تمام مردوں، عورتوں، بچوں شیرخواروں سمیت، گائےبَیلوں، بھیڑبکریوں، اونٹوں اور گدھوں کو موت کے گھاٹ اُتار دے‘۔“


رب اُن کے ساتھ تھا، اِس لئے وہ پہاڑی علاقے پر قبضہ کر سکے۔ لیکن وہ سمندر کے ساتھ کے میدانی علاقے میں آباد لوگوں کو نکال نہ سکے۔ وجہ یہ تھی کہ اِن لوگوں کے پاس لوہے کے رتھ تھے۔


افرائیم کے مردوں نے جزر میں آباد کنعانیوں کو نہ نکالا۔ اِس لئے اُن کی اولاد آج تک وہاں رہتی ہے، البتہ اُسے بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔


لیکن یہوداہ کا قبیلہ یبوسیوں کو یروشلم سے نکالنے میں ناکام رہا۔ اِس لئے اُن کی اولاد آج تک یہوداہ کے قبیلے کے درمیان رہتی ہے۔


تو لازم ہے کہ تم تمام باشندوں کو نکال دو۔ اُن کے تراشے اور ڈھالے ہوئے بُتوں کو توڑ ڈالو اور اُن کی اونچی جگہوں کے مندروں کو تباہ کرو۔


اور مَیں نے حکم دیا، ’اِس ملک کی قوموں کے ساتھ عہد مت باندھنا بلکہ اُن کی قربان گاہوں کو گرا دینا۔‘ لیکن تم نے میری نہ سنی۔ یہ تم نے کیا کِیا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات