Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 104:31 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 رب کا جلال ابد تک قائم رہے! رب اپنے کام کی خوشی منائے!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 یَاہوِہ کا جلال اَبد تک قائِم رہے؛ یَاہوِہ اَپنے کاموں سے خُوش ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 خُداوند کا جلال ابد تک رہے۔ خُداوند اپنی صنعتوں سے خُوش ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 रब का जलाल अबद तक क़ायम रहे! रब अपने काम की ख़ुशी मनाए!

باب دیکھیں کاپی




زبور 104:31
17 حوالہ جات  

اللہ نے سب پر نظر کی تو دیکھا کہ وہ بہت اچھا بن گیا ہے۔ شام ہوئی، پھر صبح۔ چھٹا دن گزر گیا۔


اور آگے بھی خداوند مجھے ہر شریر حملے سے بچائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں لا کر نجات دے گا۔ اُس کا جلال ازل سے ابد تک ہوتا رہے۔ آمین۔


ہاں، مسیح عیسیٰ اور اُس کی جماعت میں اللہ کی تمجید پشت در پشت اور ازل سے ابد تک ہوتی رہے۔ آمین۔


کیونکہ سب کچھ اُسی نے پیدا کیا ہے، سب کچھ اُسی کے ذریعے اور اُسی کے جلال کے لئے قائم ہے۔ اُسی کی تمجید ابد تک ہوتی رہے! آمین۔


رب تیرا خدا تیرے درمیان ہے، تیرا پہلوان تجھے نجات دے گا۔ وہ شادمان ہو کر تیری خوشی منائے گا۔ اُس کی محبت تیرے قصور کا ذکر ہی نہیں کرے گی بلکہ وہ تجھ سے انتہائی خوش ہو کر شادیانہ بجائے گا۔“


اُنہیں برکت دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہو گا، اور مَیں وفاداری اور پورے دل و جان سے اُنہیں پنیری کی طرح اِس ملک میں دوبارہ لگا دوں گا۔“


جس طرح جوان آدمی کنواری سے شادی کرتا ہے اُسی طرح تیرے فرزند تجھے بیاہ لیں گے۔ اور جس طرح دُولھا دُلھن کے باعث خوشی مناتا ہے اُسی طرح تیرا خدا تیرے سبب سے خوشی منائے گا۔


وہ میرے اور اسرائیلیوں کے درمیان ابدی نشان ہو گا۔ کیونکہ رب نے چھ دن کے دوران آسمان و زمین کو بنایا جبکہ ساتویں دن اُس نے آرام کیا اور تازہ دم ہو گیا۔“


ابد تک قدرت اُسی کو حاصل رہے۔ آمین۔


وہ آپ کو ہر اچھی چیز سے نوازے تاکہ آپ اُس کی مرضی پوری کر سکیں۔ اور وہ عیسیٰ مسیح کے ذریعے ہم میں وہ کچھ پیدا کرے جو اُسے پسند آئے۔ اُس کا جلال ازل سے ابد تک ہوتا رہے! آمین۔


اُسی کا جلال ابد تک ہوتا رہے! آمین۔


کیونکہ رب صیون کو از سرِ نو تعمیر کرے گا، وہ اپنے پورے جلال کے ساتھ ظاہر ہو جائے گا۔


اِس کے بجائے ہمارے خداوند اور نجات دہندہ عیسیٰ مسیح کے فضل اور علم میں ترقی کرتے رہیں۔ اُسے اب اور ابد تک جلال حاصل ہوتا رہے! آمین۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات