Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:22 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 تم سب جنہیں اُس نے بنایا، رب کی ستائش کرو! اُس کی سلطنت کی ہر جگہ پر اُس کی تمجید کرو۔ اے میری جان، رب کی ستائش کر!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 یَاہوِہ کی مخلُوقات، جو اُن کی مملکت کے طُول و عرض میں ہے، اُن کی سِتائش کرو۔ اَے میری جان، یَاہوِہ کی مدح سرائی کر۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اَے خُداوند کی مخلُوقات! سب اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو اُس کے تسلُّط کے سب مقاموں میں ہو۔ اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 तुम सब जिन्हें उसने बनाया, रब की सताइश करो! उस की सलतनत की हर जगह पर उस की तमजीद करो। ऐ मेरी जान, रब की सताइश कर!

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:22
14 حوالہ جات  

اے رب، تیری تمام مخلوقات تیرا شکر کریں۔ تیرے ایمان دار تیری تمجید کریں۔


اے آسمان، خوشی کے نعرے لگا! اے زمین، باغ باغ ہو جا! اے پہاڑو، شادمانی کے گیت گاؤ! کیونکہ رب نے اپنی قوم کو تسلی دی ہے، اُسے اپنے مصیبت زدہ لوگوں پر ترس آیا ہے۔


جس میں بھی سانس ہے وہ رب کی ستائش کرے۔ رب کی حمد ہو!


اے آسمان، خوشی کے نعرے لگا، کیونکہ رب نے سب کچھ کیا ہے۔ اے زمین کی گہرائیو، شادیانہ بجاؤ! اے پہاڑو اور جنگلو، اپنے تمام درختوں سمیت خوشی کے گیت گاؤ، کیونکہ رب نے عوضانہ دے کر یعقوب کو چھڑایا ہے، اسرائیل میں اُس نے اپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


جنگلی جانور، گیدڑ اور عقابی اُلّو میرا احترام کریں گے، کیونکہ مَیں ریگستان میں پانی مہیا کروں گا، بیابان میں نہریں بناؤں گا تاکہ اپنی برگزیدہ قوم کو پانی پلاؤں۔


رب کی حمد ہو! اے میری جان، رب کی حمد کر۔


گناہ گار زمین سے مٹ جائیں اور بےدین نیست و نابود ہو جائیں۔ اے میری جان، رب کی ستائش کر! رب کی حمد ہو!


اے میری جان، رب کی ستائش کر! اے رب میرے خدا، تُو نہایت ہی عظیم ہے، تُو جاہ و جلال سے آراستہ ہے۔


داؤد کا زبور۔ اے میری جان، رب کی ستائش کر! میرا رگ و ریشہ اُس کے قدوس نام کی حمد کرے!


میرا منہ رب کی تعریف بیان کرے، تمام مخلوقات ہمیشہ تک اُس کے مُقدّس نام کی ستائش کریں۔


رب کی حمد ہو! آسمان سے رب کی ستائش کرو، بلندیوں پر اُس کی تمجید کرو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات