Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:38 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 موسیٰ، ہارون اور اُن کے بیٹوں کو اپنے ڈیرے مشرق میں مقدِس کے سامنے ڈالنے تھے۔ اُن کی ذمہ داری مقدِس میں بنی اسرائیل کے لئے خدمت کرنا تھی۔ اُن کے علاوہ جو بھی مقدِس میں داخل ہونے کی کوشش کرتا اُسے سزائے موت دینی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 مَوشہ اَور اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو مُلاقات کے خیمہ کے مشرق کی جانِب جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے یعنی خیمہ اِجتماع کے سامنے خیمہ زن ہونا تھا۔ وہ بنی اِسرائیل کی خاطِر پاک مَقدِس کی حِفاظت کے ذمّہ دار تھے۔ اگر کویٔی اَور شخص پاک مَقدِس کے قریب جاتا تو وہ جان سے مار دیا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 اور مسکن کے آگے مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے یعنی خَیمۂِ اِجتماع کے آگے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے اپنے ڈیرے ڈالا کریں اور بنی اِسرائیل کے بدلے مَقدِس کی حِفاظت کِیا کریں اور جو اجنبی شخص اُس کے نزدِیک آئے وہ جان سے مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 मूसा, हारून और उनके बेटों को अपने डेरे मशरिक़ में मक़दिस के सामने डालने थे। उनकी ज़िम्मादारी मक़दिस में बनी इसराईल के लिए ख़िदमत करना थी। उनके अलावा जो भी मक़दिस में दाख़िल होने की कोशिश करता उसे सज़ाए-मौत देनी थी।

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:38
12 حوالہ جات  

لیکن صرف ہارون اور اُس کے بیٹوں کو امام کی حیثیت حاصل ہے۔ جو بھی باقیوں میں سے اُن کی ذمہ داریاں اُٹھانے کی کوشش کرے گا اُسے سزائے موت دی جائے گی۔“


لیکن لاوی اپنے خیموں سے شریعت کی سکونت گاہ کو گھیر لیں تاکہ میرا غضب کسی غلط شخص کے نزدیک آنے سے اسرائیلیوں کی جماعت پر نازل نہ ہو جائے۔ یوں لاویوں کو شریعت کی سکونت گاہ کو سنبھالنا ہے۔“


اِن ہدایات کے مطابق مقدِس کے مشرق میں یہوداہ کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، یہوداہ کا قبیلہ جس کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا،


اُن کا راہنما صوری ایل بن ابی خیل تھا۔ اُنہیں اپنے ڈیرے مقدِس کے شمال میں ڈالنے تھے،


اُنہیں اپنے ڈیرے مقدِس کے جنوب میں ڈالنے تھے۔


اُنہیں اپنے خیمے مغرب میں مقدِس کے پیچھے لگانے تھے۔


روانہ ہوتے وقت وہی خیمے کو سمیٹیں اور رُکتے وقت وہی اُسے لگائیں۔ اگر کوئی اَور اُس کے قریب آئے تو اُسے سزائے موت دی جائے گی۔


وہ چاردیواری کے کھمبے، پائے، میخیں اور رسّے بھی سنبھالتے تھے۔


اِس طرح لاوی پہلے ملاقات کے خیمے میں اور بعد میں رب کے گھر میں اپنی خدمت سرانجام دیتے رہے۔ وہ رب کے گھر کی خدمت میں اپنے قبائلی بھائیوں یعنی اماموں کی مدد کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات