Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 29:6 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہ قربانیاں روزانہ اور ہر ماہ کے پہلے دن کی قربانیوں اور اُن کے ساتھ کی غلہ اور مَے کی نذروں کے علاوہ ہیں۔ اِن کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یہ مُقرّرہ ماہانہ اَور روزمرّہ دی جانے والی سوختنی نذروں اَور اُن کے ساتھ کی اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیوں کے علاوہ ہیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانیوں کے طور پر پیش کی جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 نئے چاند کی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور اُن کے تپاونوں کے علاوہ جو اپنے اپنے آئِین کے مُطابِق گُذرانے جائیں گے یہ بھی راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور چڑھائے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यह क़ुरबानियाँ रोज़ाना और हर माह के पहले दिन की क़ुरबानियों और उनके साथ की ग़ल्ला और मै की नज़रों के अलावा हैं। इनकी ख़ुशबू रब को पसंद है।

باب دیکھیں کاپی




گنتی 29:6
14 حوالہ جات  

جھونپڑیوں کی عید اُنہوں نے شریعت کی ہدایت کے مطابق منائی۔ اُس ہفتے کے ہر دن اُنہوں نے بھسم ہونے والی اُتنی قربانیاں چڑھائیں جتنی ضروری تھیں۔


اگر جماعت اِس بات سے ناواقف تھی اور غیرارادی طور پر اُس سے غلطی ہوئی تو پھر پوری جماعت ایک جوان بَیل بھسم ہونے والی قربانی کے طور پر پیش کرے۔ ساتھ ہی وہ مقررہ غلہ اور مَے کی نذریں بھی پیش کرے۔ اِس کی خوشبو رب کو پسند ہو گی۔ اِس کے علاوہ جماعت گناہ کی قربانی کے لئے ایک بکرا پیش کرے۔


اگر کوئی پردیسی تمہارے درمیان رہتے ہوئے رب کے سامنے عیدِ فسح منانا چاہے تو اُسے اجازت ہے۔ شرط یہ ہے کہ وہ پورے فرائض ادا کرے۔ پردیسی اور دیسی کے لئے عیدِ فسح منانے کے فرائض ایک جیسے ہیں۔“


”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو بھسم ہونے والی قربانیوں کے بارے میں ذیل کی ہدایات دینا: بھسم ہونے والی قربانی پوری رات صبح تک قربان گاہ کی اُس جگہ پر رہے جہاں آگ جلتی ہے۔ آگ کو بجھنے نہ دینا۔


اُس دن دو جوان بَیل، ایک مینڈھا اور بھیڑ کے سات یکسالہ بچے قربان گاہ پر پورے طور پر جلا دینا۔ اِس کے ساتھ غلہ اور مَے کی وہی نذریں پیش کرنا جو فسح کی عید پر بھی پیش کی جاتی ہیں۔


ایک بکرا بھی گناہ کی قربانی کے طور پر پیش کرنا تاکہ تمہارا کفارہ دیا جائے۔


چاندی کا تھال جس کا وزن ڈیڑھ کلو گرام تھا اور چھڑکاؤ کا چاندی کا کٹوراجس کا وزن 800 گرام تھا۔ دونوں غلہ کی نذر کے لئے تیل کے ساتھ ملائے گئے بہترین میدے سے بھرے ہوئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات