Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 3:30 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 اگلا حصہ حننیاہ بن سلمیاہ اور صلف کے چھٹے بیٹے حنون کے ذمے تھا۔ اگلا حصہ مسُلّام بن برکیاہ نے تعمیر کیا جو اُس کے گھر کے مقابل تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اُس سے آگے ایک دُوسرے حِصّہ کی حننیاہؔ بِن شلمیہؔ اَور صلفؔ کے چھٹے بیٹے حنُونؔ نے مرمّت کی۔ اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ نے اَپنی رہائش گاہ کے سامنے مرمّت کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 پِھر حننیاؔہ بِن سلمیاؔہ اور حنُون نے جو صلف کا چھٹا بیٹا تھا ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔ پِھر مُسلاّؔم بِن برکیاؔہ نے اپنی کوٹھری کے سامنے مرمّت کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 अगला हिस्सा हननियाह बिन सलमियाह और सलफ़ के छटे बेटे हनून के ज़िम्मे था। अगला हिस्सा मसुल्लाम बिन बरकियाह ने तामीर किया जो उसके घर के मुक़ाबिल था।

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 3:30
5 حوالہ جات  

اُن کے بعد صدوق بن اِمّیر کا حصہ آیا۔ یہ بھی اُس کے گھر کے مقابل تھا۔ اگلا حصہ سمعیاہ بن سکنیاہ نے کھڑا کیا۔ یہ آدمی مشرقی دروازے کا پہرے دار تھا۔


ایک سنار بنام ملکیاہ نے اگلے حصے کی مرمت کی۔ یہ حصہ رب کے گھر کے خدمت گاروں اور تاجروں کے اُس مکان پر ختم ہوا جو پہرے کے دروازے کے سامنے تھا۔ فصیل کے کونے پر واقع بالاخانہ بھی اِس میں شامل تھا۔


اگلے حصے کی مرمت مریموت بن اُوریاہ بن ہقوض نے کی۔ اگلا حصہ مسُلّام بن برکیاہ بن مشیزب ایل کی ذمہ داری تھی۔ صدوق بن بعنہ نے اگلے حصے کو تعمیر کیا۔


اصل میں یہوداہ کے بہت سے لوگوں نے قَسم کھا کر اُس کی مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ وہ سکنیاہ بن ارخ کا داماد تھا، اور اُس کے بیٹے یوحنان کی شادی مسُلّام بن برکیاہ کی بیٹی سے ہوئی تھی۔


گوداموں کی نگرانی مَیں نے سلمیاہ امام، صدوق منشی اور فِدایاہ لاوی کے سپرد کر کے حنان بن زکور بن متنیاہ کو اُن کا مددگار مقرر کیا، کیونکہ چاروں کو قابلِ اعتماد سمجھا جاتا تھا۔ اُن ہی کو اماموں اور لاویوں میں اُن کے مقررہ حصے تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات