Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:12 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تیرے تمام قلعے پکے پھل سے لدے ہوئے انجیر کے درخت ہیں۔ جب اُنہیں ہلایا جائے تو انجیر فوراً کھانے والے کے منہ میں گر جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تمہارے سارے قلعے اَنجیر کے درختوں کی مانند ہوں گے جِن پر پہلی فصل کے پکے پھل لگے ہُوں؛ جَب اُن کو ہلایا جاتا ہے، تو کھانے والے کے مُنہ میں پھل گرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تیرے سب قلعے انجِیر کے درخت کی مانِند ہیں جِس پر پہلے پکّے پَھل لگے ہوں جِس کو اگر کوئی ہِلائے تو وہ کھانے والے کے مُنہ میں گِر پڑیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तेरे तमाम क़िले पके फल से लदे हुए अंजीर के दरख़्त हैं। जब उन्हें हिलाया जाए तो अंजीर फ़ौरन खानेवाले के मुँह में गिर जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:12
4 حوالہ جات  

اور آسمان کے ستارے زمین پر یوں گر گئے جس طرح انجیر کے درخت پر لگے آخری انجیر تیز ہَوا کے جھونکوں سے گر جاتے ہیں۔


وہ دیگر بادشاہوں کا مذاق اُڑاتے ہیں، اور دوسروں کے بزرگ اُن کے تمسخر کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ ہر قلعے کو دیکھ کر وہ ہنس اُٹھتے ہیں۔ جلد ہی وہ اُن کی دیواروں کے ساتھ مٹی کے ڈھیر لگا کر اُن پر قبضہ کرتے ہیں۔


تب یہ مُرجھانے والا پھول جو زرخیز وادی کے اوپر تخت نشین ہے اور اُس کی شان و شوکت ختم ہو جائے گی۔ اُس کا حال فصل سے پہلے پکنے والے انجیر جیسا ہو گا۔ کیونکہ جوں ہی کوئی اُسے دیکھے وہ اُسے توڑ کر ہڑپ کر لے گا۔


ایک ٹوکری میں موسم کے شروع میں پکنے والے بہترین انجیر تھے جبکہ دوسری میں خراب انجیر تھے جو کھائے بھی نہیں جا سکتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات