میکاہ 6:4 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن4 حقیقت تو یہ ہے کہ مَیں تجھے ملکِ مصر سے نکال لایا، مَیں نے فدیہ دے کر تجھے غلامی سے رِہا کر دیا۔ ساتھ ساتھ مَیں نے موسیٰ، ہارون اور مریم کو بھیجا تاکہ تیرے آگے چل کر تیری راہنمائی کریں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ4 میں تُمہیں مُلک مِصر سے نکال کر باہر لایا، اَور فدیہ دے کر غُلامی کے مُلک سے چھُڑایا۔ مَیں نے مَوشہ، اَہرونؔ اَور مِریمؔ کو، تمہاری رہنمائی کے لیٔے بھیجا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس4 کیونکہ مَیں تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اور غُلامی کے گھر سے فِدیہ دے کر چُھڑا لایا اور تُمہارے آگے مُوسیٰ اور ہارُونؔ اور مریمؔ کو بھیجا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस4 हक़ीक़त तो यह है कि मैं तुझे मुल्के-मिसर से निकाल लाया, मैंने फ़िद्या देकर तुझे ग़ुलामी से रिहा कर दिया। साथ साथ मैंने मूसा, हारून और मरियम को भेजा ताकि तेरे आगे चलकर तेरी राहनुमाई करें। باب دیکھیں |
کیا کسی اَور معبود نے کبھی جرأت کی ہے کہ رب کی طرح پوری قوم کو ایک ملک سے نکال کر اپنی ملکیت بنایا ہو؟ اُس نے ایسا ہی تمہارے ساتھ کیا۔ اُس نے تمہارے دیکھتے دیکھتے مصریوں کو آزمایا، اُنہیں بڑے معجزے دکھائے، اُن کے ساتھ جنگ کی، اپنی بڑی قدرت اور اختیار کا اظہار کیا اور ہول ناک کاموں سے اُن پر غالب آ گیا۔