Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 4:4 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ”میرے خادم موسیٰ کی شریعت کو یاد رکھو یعنی وہ تمام احکام اور ہدایات جو مَیں نے اُسے حورب یعنی سینا پہاڑ پر اسرائیلی قوم کے لئے دی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میرے بندے مَوشہ کی شَریعت، قوانین اَور طور طریقوں پر عَمل کرو جو مَیں نے اُسے کوہِ حورِبؔ پر تمام بنی اِسرائیل کے لیٔے دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تُم میرے بندہ مُوسیٰ کی شرِیعت یعنی اُن فرائِض و احکام کو جو مَیں نے حورؔب پر تمام بنی اِسرائیل کے لِئے فرمائے یاد رکھّو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 “मेरे ख़ादिम मूसा की शरीअत को याद रखो यानी वह तमाम अहकाम और हिदायात जो मैंने उसे होरिब यानी सीना पहाड़ पर इसराईली क़ौम के लिए दी थीं।

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 4:4
25 حوالہ جات  

وہ دن یاد کر جب تُو حورب یعنی سینا پہاڑ پر رب اپنے خدا کے سامنے حاضر تھا اور اُس نے مجھے بتایا، ”قوم کو یہاں میرے پاس جمع کر تاکہ مَیں اُن سے بات کروں اور وہ عمر بھر میرا خوف مانیں اور اپنے بچوں کو میری باتیں سکھاتے رہیں۔“


پھر کیا ہم شریعت کو ایمان سے منسوخ کرتے ہیں؟ ہرگز نہیں، بلکہ ہم شریعت کو قائم رکھتے ہیں۔


رب نے اپنی راستی کی خاطر اپنی شریعت کی عظمت اور جلال کو بڑھایا ہے، کیونکہ یہ اُس کی مرضی تھی۔


اللہ کی ہدایت اور مکاشفہ کی طرف رجوع کرو! جو انکار کرے اُس پر صبح کی روشنی کبھی نہیں چمکے گی۔


ہر صورت میں وہ عہد یاد رکھنا جو رب تمہارے خدا نے تمہارے ساتھ باندھا ہے۔ اپنے لئے کسی بھی چیز کی مورت نہ بنانا۔ یہ رب کا حکم ہے،


رب ہمارے خدا نے حورب یعنی سینا پہاڑ پر ہمارے ساتھ عہد باندھا۔


خبردار، رب اپنے خدا کو نہ بھول اور اُس کے اُن احکام پر عمل کرنے سے گریز نہ کر جو مَیں آج تجھے دے رہا ہوں۔


رب اپنے خدا کو نہ بھولنا، اور نہ دیگر معبودوں کے پیچھے پڑ کر اُنہیں سجدہ اور اُن کی خدمت کرنا۔ ورنہ مَیں خود گواہ ہوں کہ تم یقیناً ہلاک ہو جاؤ گے۔


رب فرماتا ہے، ”راستوں کے پاس کھڑے ہو کر اُن کا معائنہ کرو! قدیم راہوں کی تفتیش کر کے پتا کرو کہ اُن میں سے کون سی اچھی ہے، پھر اُس پر چلو۔ تب تمہاری جان کو سکون ملے گا۔ لیکن افسوس، تم انکار کر کے کہتے ہو، ’نہیں، ہم یہ راہ اختیار نہیں کریں گے!‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات