Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:21 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اُسے تیل کے ساتھ ملا کر توے پر پکانا ہے۔ پھر اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے غلہ کی نذر کے طور پر پیش کرنا۔ اُس کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُسے تیل کے ساتھ مَل کر توے پر اَچھّی طرح پکانا اَور پھر تُم اُسے لاکر ٹکڑے ٹکڑے کرکے اُس اناج کی نذر کو یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر نذر کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 وہ توے پر تیل میں پکایا جائے۔ جب وہ تر ہو جائے تو تُو اُسے لے آنا۔ اِس نذر کی قُربانی کو پکوان کے ٹُکڑوں کی صُورت میں گُذراننا تاکہ وہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو بھی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 उसे तेल के साथ मिलाकर तवे पर पकाना है। फिर उसे टुकड़े टुकड़े करके ग़ल्ला की नज़र के तौर पर पेश करना। उस की ख़ुशबू रब को पसंद है।

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:21
8 حوالہ جات  

اگر یہ قربانی توے پر پکائی ہوئی روٹی ہو تو وہ بہترین میدے اور تیل کی ہو۔ اُس میں خمیر نہ ہو۔


اور اِسی طرح تنور میں، کڑاہی میں یا توے پر پکائی گئی غلہ کی ہر نذر اُس امام کو ملتی ہے جس نے اُسے پیش کیا ہے۔


قورح کے خاندان کا لاوی متِتیاہ جو سلّوم کا پہلوٹھا تھا قربانی کے لئے مستعمل روٹی بنانے کا انتظام چلاتا تھا۔


یہ قربانی ہمیشہ ہارون کی نسل کا وہ آدمی پیش کرے جسے مسح کر کے امامِ اعظم کا عُہدہ دیا گیا ہے، اور وہ اُسے پورے طور پر رب کے لئے جلا دے۔


اگر کوئی اِس قربانی سے اپنی شکرگزاری کا اظہار کرنا چاہے تو وہ جانور کے ساتھ بےخمیری روٹی جس میں تیل ڈالا گیا ہو، بےخمیری روٹی جس پر تیل لگایا گیا ہو اور روٹی جس میں بہترین میدہ اور تیل ملایا گیا ہو پیش کرے۔


ذیل کی چیزیں سنبھالنا صرف اُن ہی کی ذمہ داری ہے: مخصوص و مُقدّس کی گئی روٹیاں، غلہ کی نذروں کے لئے مستعمل میدہ، بےخمیری روٹیاں پکانے اور گوندھنے کا انتظام۔ لازم ہے کہ وہی تمام لوازمات کو اچھی طرح تولیں اور ناپیں۔


اگر ایسی لاش مٹی کے برتن میں گر جائے تو جو کچھ بھی اُس میں ہے ناپاک ہو جائے گا اور تمہیں اُس برتن کو توڑنا ہے۔


مٹی کا جو برتن ایسا مریض چھوئے اُسے توڑ دیا جائے۔ لکڑی کا جو برتن وہ چھوئے اُسے خوب دھویا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات